امریکا ،جاپان اور جنوبی کوریا نے مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کردیا

امریکا ،جاپان اور جنوبی کوریا نے مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کردیا

ویب ڈیسک:امریکا جاپان اور جنوبی کوریا نے مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ جاپان اور جنوبی کوریا نے تین روز مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے،

مشقوں کا مقصد شمالی کوریا کے کسی ممکنہ حملے کی صورت میں ایک مؤثر رد عمل کی تیاری ہے۔

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے بتایا کہ ملک کے جنوبی ساحلوں پر جاری ان مشقوں میں آٹھ سو سے زائد فوجی اہلکار، کئی جنگی بحری جہاز اور ہیلی کاپٹر شریک ہیں۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ ان مشقوں کا مقصد شمالی کوریا کے کسی ممکنہ حملے کی صورت میں ایک مؤثر رد عمل کی تیاری ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا گزشتہ دنوں میں کئی مرتبہ میزائل تجربے کر چکا ہے جس کی وجہ سے پڑوسی ممالک میں تشویش پائی جاتی ہے جبکہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی چین کو متنبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ شمالی کوریا کو میزائل تجربات سے روکنے کے لئے اپنے سفارتی تعلقات استعمال کریں بصورت دیگر امریکہ خود شمالی کوریا سے نمٹے گا۔

متعلقہ خبریں