پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے کیلئے ثالث بننے کو تیار ہیں، امریکی سفیر

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے کیلئے ثالث بننے کو تیار ہیں، امریکی سفیر

ویب ڈیسک:اقوام متحدہ میں امریکی سفیرنکی ہیلی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کوپاک بھارت تعلقات پرتشویش ہے،امریکا کچھ ہوجانےکا انتظارنہیں کرےگابلکہ دونوں ملکوں میں کشیدگی کم کرانے کے لیےکوشش کرسکتا ہے۔

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے  کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے امریکہ ممکنہ کردار ادا کر سکتا ہے اور اس سلسلے میں اپنی جگہ تلاش کرنے کی کوشش کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے امریکہ مذاکرات بھی کرے گا اور فعال کردار بھی ادا کرے گا اور اس کوشش میں سلامتی کونسل کے ارکان بھی شامل ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو حیرانی نہیں ہونی چاہئےاگر صدر ٹرمپ بذات خود ان کوششوں میں شامل ہوئے۔

متعلقہ خبریں