آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان کی درجہ بلندی

آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان کی درجہ بلندی

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی  رینکنگ میں ٹیم پاکستان  چھٹے سے چوتھے نمبر پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان حالیہ سیریز میں پاکستان کی کامیابی کے باعث پاکستان کا نمبر آئی سی سی رینکنگ ٹی ٹوئنٹی میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔

اس سے پہلے  ٹیم پاکستان چھٹے نمبر پر تھی جو سیریز میں کامیابی کے بعد بہتر ہوتے ہوئے نمبر چار پر آگئی ہے،

ٹی 20 سیریز کے بعد ٹیم پاکستان نے ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز کیلئَے تیاریاں شروع کر تے ہوئے پریکٹس کا آغاز کر دیا ہے اور ٹی 20 کی طرح ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کیلئے بھی پر عزم ہے۔

متعلقہ خبریں