وفاقی کابینہ کی حلف برداری، 44ارکین نے حلف اٹھا لیا

وفاقی کابینہ کی حلف برداری، 44ارکین نے حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی 47 رکنی کابینہ کے 44 وزرا نے حلف اٹھا لیا جب کہ 3 وزیر حلف برداری کی تقریب سے غیرحاضر رہے۔

ایوان صدر میں منعقدہ تقریب کے دوران صدر مملکت ممنون حسین نے وفاقی کابینہ کے وزرا سے حلف لیا جب کہ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی بھی موجود تھے۔

نئی وفاقی کابینہ میں  28 وفاقی وزراء اور 19 وزرائے مملکت پر مشتمل ہے جب کہ کابینہ میں بیشتر وزیر گزشتہ کابینہ سے ہی لیے گئے ہیں تاہم کابینہ میں 6 نئے وزرا اور 12 نئے وزرائے مملکت کو شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں