احسن خان نے غریب بچوں کے ساتھ نئے سال کا آغازکیا،

احسن خان نے غریب بچوں کے ساتھ نئے سال کا آغازکیا،

ڈیسک: پاکستانی ڈرامو کے معروف اداکاراحسن خان نے غریب بچوں کے ساتھ وقت گزارکر نئے سال کا آغازکیا۔

  احسن خان نے کراچی کے ایک نواحی علاقے میں غریب بچوں میں نئے سال کے تحائف تقسیم کئے اور اس موقع پر انہوں نے بچوں کی خواہش پر ڈانس بھی کیا اور انہیں گانے بھی سنائے ۔

احسن خان نے بچوں میں چاکلیٹ اور غبارے بھی تقسیم کئے جبکہ اس بارے میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے معاشرے کے غریب اور مستحق طبقے کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے کیونکہ  هر کوئي ان کو نظرانداز کرتے ہے ۔

انہوں نے مزیدکہا کہ نیا سال منانے کا حق صرف امیرلوگوں کو ہی نہیں ہے بلکہ غریبوں کا بھی پورا حق ہے کہ خوشی منائیں۔

 واضح  رہے کہ  اداکار احسن خان  آج کل  ٹی وی   پر کامیاب اداکار کے طور  پر جانے جاتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ  احسن خان  سوشل میڈیا پر بھی بہت  متحرک رہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں