سڈنی ٹیسٹ :پاکستان کو فالو آن سے بچنے کے لئے مزید 212 رنز درکار

سڈنی ٹیسٹ :پاکستان کو فالو آن سے بچنے کے لئے مزید 212 رنز درکار

ڈیسک: سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز تین وکٹوں کے نقصان پر 365 رنز سے شروع کی تو میٹ رینشو ایک سو چوراسی رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔

آسٹریلیا نےاپنی اننگز 538 آٹھ وکٹوں کے نقصان پر اننگز ڈکلیئر کردی۔

  پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے تین، اظہر علی اور عمران خان نے دو دو وکٹیں لیں۔

پاکستان نے سڈنی ٹیسٹ میں اپنی پہلی اننگز شروع کی تو چھ رنز کے مجموعی اسکور پر شرجیل خان اور بابر اعظم اّوٹ ہو گئے یونس خان اور اظہر علی نے اننگز کو سنبھالا اور 120رنز کی پارٹنر شپ قائم کرکے اسکور 126 رنز تک پہنچایا۔

 دوسرے دن کھیل کے اختتام پر یونس خان 64 اور اظہر علی 58 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہے۔

  پاکستان کو آسٹریلیا کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے اب بھی 412رنز کی ضرورت ہے 

متعلقہ خبریں