لندن میں دہشتگردوں کے مختلف مقامات پر حملے،7افراد ہلاک

لندن میں دہشتگردوں کے مختلف مقامات پر حملے،7افراد ہلاک

ویب ڈیسک: لندن میں مختلف مقامات پر حملوں میں 6 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہوگئے.پولیس مقابلے میں  تین دہشتگرد بھی مارے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  لندن میں مختلف مقامات پر حملے کئے گئے پہلا حملہ لندن برج پر کیا گیا جہاں پر   تیز رفتار وین نے لندن برج پر راہگیروں کو کچلا۔واقعے میں   6افراد ہلاک اور کئی  زخمی ہوگئےدوسراحملہ بارومارکیٹ میں پیش آیاجہاں  پھر وین میں سوار پانچ میں سے تین دہشتگردوں نے باہر نکل کر قریبی بورو مارکیٹ میں عوام پر چاقوؤں سے حملہ کردیا۔پولیس مقابلے میں حملہ کرنےوالےتین  دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ واقعے کے بعد لندن برج کو بند کرکے ٹرانسپورٹ کو متبادل راستوں پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیسنے وکٹوریہ اسٹیشن،برج ٹیوب اسٹیشن خالی کروالئے۔برطانوی وزیراعظم اور پولیس نے لندن واقعات کو دہشتگردی قراردیدیا ہے

متعلقہ خبریں