لندن میں دہشت گردحملےسےقیمتی انسانی جانوں کاضیا ع ہوا،وزیراعظم

لندن میں دہشت گردحملےسےقیمتی انسانی جانوں کاضیا ع ہوا،وزیراعظم

ویب ڈیسک : وزیر اعظم نواز شریف نے لندن میں دہشتگردی کےواقعات کی شدید الفاظ میں  مذمت کی .

 وزیراعظ٘م نواز نے لندن حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لندن میں دہشت گردحملےسےقیمتی انسانی جانوں کاضیا ع ہوا۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دُکھ کی اس گھڑی میں برطانوی عوام اورحکومت کے ساتھ ہیں۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے بھی لندن میں دہشتگردحملےکی مذمت کرتےہوئے  کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اورعوام دہشتگردحملےکی مذمت کرتےہیں،ترجمان دفتر خارجہ  کا کہنا تھا کہ لندن حملوں میں 7معصوم جانیں ضائع اورکئی لوگ زخمی ہوئے،ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کیساتھ کھڑےہیں متاثرہ خاندانوں کیساتھ تعزیت اورزخمیوں کی جلدصحتیابی کیلئےدعاگوہیں۔

متعلقہ خبریں