جمہوریت کا ساتھ دے سکتے ہیں،شخصیت کا نہیں، آغا سراج درانی

جمہوریت کا ساتھ دے سکتے ہیں،شخصیت کا نہیں، آغا سراج درانی

ویب ڈیسک: اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف کواب ہمارے ساتھ کی ضرورت کیوں پڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے لیے سب کریں گےلیکن شخصیت کیلئےکچھ نہیں کریں گے۔جب ہم نےجمہوریت کیلئے نواز شریف کا ساتھ دیااس وقت ہم اچھے تھے۔

آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا اب نواز لیگ بھی کرے، نوازشریف کی مشکل کا صرف ایک ہی حل ہے کہ عدالتوں کا سامنا کریں۔

ان کا کہنا تھا اپوزیشن میں انتشار کے باعث نیب کے خلاف آواز کمزورہے۔

متعلقہ خبریں