عالمی پاور لفٹنگ مقابلوں میں پشاور کی خاتون کا سلور میڈل،،،

عالمی پاور لفٹنگ مقابلوں میں پشاور کی خاتون کا سلور میڈل،،،

ویب ڈیسک:پشاور سے تعلق رکھنے والی مریم نےآسٹریلیا میں بین الاقوامی پاور لفٹنگ مقابلےمیں سلورمیڈل حاصل کرکےپاکستان کانام روشن کردیا۔

پاور لفٹنگ میں ڈیڈ لفٹ اسکواٹس اور بنچ پریس کی ماہر مریم پیشے کے لحاظ سے بینکر ہیں، وہ ایک دہائی قبل اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے آسٹریلیا گئی تھیں۔

مریم نے آسٹریلیا میں پاور لفٹنگ کے بین الاقوامی مقابلے میں پاکستان کیلئے سلور میڈل حاصل کر کے اس کھیل میں نام پیدا کرکے نئی روایت قائم کی ہے۔

مریم ان دنوں سالانہ چھٹیوں پر اپنے گھر پشاور آئی ہوئی ہیں اور زیادہ سے زیادہ وقت والدین کے ساتھ گزارنے کو ترجیح دے رہی ہیں۔

مریم کا کہنا ہے کہ سلور میڈل کے بعد پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کرنا میرا خواب ہے۔

ان کا کہنا تھا، 'پاکستانی خواتین کسی سے کم نہیں, اگر انہیں مواقع ملیں تو وہ ہر معرکہ سر کرسکتی ہیں'۔

متعلقہ خبریں