بھگت سنگھ کو نصاب کا حصہ بنانے میں برائی نہیں،چیئرمین سینٹ رضا ربانی

بھگت سنگھ کو نصاب کا حصہ بنانے میں برائی نہیں،چیئرمین سینٹ رضا ربانی

ویب ڈیسک :سینیٹ کے چیرمین رضا ربانی نے کہا ہے کہ عرب کلچر پاکستان میں متعارف نہیں کرواسکتے کیوں کہ وہ اسلامی نہیں ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹ کے چیرمین رضا ربانی نے کہا کہ عرب کلچر پاکستان میں متعارف نہیں کرواسکتے کیوں کہ وہ اسلامی نہیں، ہمارے اسکولوں میں پاکستانی تاریخ ٹھیک انداز سے نہیں پڑھائی جاتی اور نصاب میں بچوں کو جہاد کی ترغیب دی جاتی ہے۔

رضا ربانی نے کہا کہ اگر پنجاب بھگت سنگھ کو نصاب کا حصہ بنانا چاہتا ہے تو اس میں کیا برائی ہے اور کیا بھگت سنگھ نے انگریزوں کیخلاف جدوجہد نہیں کی، 1947 سے 2012 تک تعلیم اور نصاب کے شعبے وفاقی حکومت کے پاس تھے۔

چیرمین سینیٹ نے کہا کہ موجودہ حالات میں کچھ بھی ٹھیک نہیں ہورہا، میرا دل خون کے آنسو روتا ہے جب غیر آئینی عمل کی بات سنتا ہوں، ہمیں یہ طے کرنا ہوگا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے یا کوئی اور، ضرورت اس بات کی ہے کہ ایک دوسرے کے کاموں میں غیر آئینی مداخلت نہ کی جائے۔

متعلقہ خبریں