بھارتی کپتان مہندراسنگھ دھونی ٹیسٹ کے بعد ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سے دستبردار

بھارتی کپتان مہندراسنگھ دھونی ٹیسٹ کے بعد ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سے دستبردار

ڈیسک: بھارتی کرکٹ کے کامیاب ترین کپتان مہندرا سنگھ دھونی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہو گئے، ممکنہ طور پر انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز کے بعد وہ انٹرنیشنل کرکٹ کو بھی خیرباد کہہ دیں گے۔

دوہزار چودہ میں ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے 35سالہ مہندراسنگھ دھونی نے 2007 میں بھارتی ٹیم کی قیادت سنبھالی اور ٹیم کو بلندیوں پرلے گئے۔

ان کی قیادت میں بھارت نے 199 ون ڈے میچوں میں سے 110 جبکہ 72ٹی 20میچوں میں سے42میں کامیابی حاصل کی۔

دھونی کی قیادت میں بھارت نے 2007میں ہونے والا ورلڈ ٹی 20کا افتتاحی میلا لوٹا۔

2011کے ون ڈےعالمی کپ میں بھارتی ٹیم چیمپئن بنی اور 2013میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی بھی بھارت کے حصے میں آئی۔

بی سی سی آئی کے مطابق ،35سالہ مہندراسنگھ دھونی نے بورڈ کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

تاہم وہ 15 جنوری سے انگلینڈ کیخلاف شروع ہونے والی ون ڈے سیریز میں سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔

متعلقہ خبریں