جموں و کشمیر پاکستان کا لازمی جز ہے، وزیراعظم

جموں و کشمیر پاکستان کا لازمی جز ہے، وزیراعظم

ڈیسک: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور شناخت ہے اور اس جنت نظری وادی کو اس طرح جلتا نہیں دیکھ سکتے۔

کشمیر سے متعلق بین الاقوامی پارلیمانی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور شناخت ، کشمیر کے نوجوان آزادی کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں، برہان وانی کی شہادت نے کشمیریوں کی جدوجہد کو نئی زندگی بخشی ہے، جبکہ برہان وانی کی شہادت سے نوجوانوں میں نیا جوش و ولولہ پیدا ہوا۔

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

بھارت سے کہنا چاہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنا ہوگا، جبکہ کشمیریوں کومسئلہ کشمیر کےحتمی حل کا حصہ ہوناچاہیے

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ 6، 7 ماہ سے جاری پرامن احتجاج کشمیریوں کی خواہش کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ وہ مقبوضہ فورسز سے آزادی چاہتے ہیں.

اور ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی ہر خوشی اور غم میں ان کے ساتھ شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کشمیر کا معاملہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لے مختلف ممالک میں وفود بھیجے اور میں نے خود بھی کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اٹھایا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اگر جدوجہد آزادی کو گولیوں سے دبایا جاسکتا تو آدھی دنیا ابھی تک غلام ہوتی، برہان وانی کی شہادت نے نوجوانوں میں نیاجوش اور ولولہ پیداکیا۔

متعلقہ خبریں