یہ پہلی جے آئی ٹی ہے جوالزام ڈھونڈرہی ہے،مریم نواز

یہ پہلی جے آئی ٹی ہے جوالزام ڈھونڈرہی ہے،مریم نواز

ویب ڈیسک:وزیراعظم  نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ووہ قرض ادا کیا جو مجھ پرواجب نہیں تھا الزامات لگانے والوں کو بھی احتساب دینا ہوگا۔

اسلام آباد: جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد  مریم نواز کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی میں جو سوالات پوچھے گئے سب کا جواب دیا، شریف خاندان نے احستاب دیا ہے اور بار بار دیا ہے۔عوام نوازشریف کی طاقت ہےیہ پہلی جے آئی ٹی ہے کہ الزام ڈھونڈ رہی ہے اگر کوئی ثبوت ہے تو سامنے لایا جائے۔مریم نواز کا کہنا تھا  جے آئی ٹی سے پوچھاکہ ہم پرالزام کیاہے؟مریم نوازے آئی ٹی نے میرے سوال کاکوئی جواب نہیں دیا۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ  کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں میرا نام نہیں‏پانامالیکس پہلی لیکس نہیں جس میں مجھےملوث کرنےکی کوشش کی گئی ایک ڈان لیکس بھی آئی تھی جس میں مجھےملوث کرنےکی کوشش کی گئی ‏یہ پہلا نہیں پانچواں احتساب ہے‏وہ قرض اداکیا جو مجھ پر واجب ہی نہیں تھاجوکہتےہیں کہ وہ ہمیں رولائیں اورجھکائیں گےسن لیں اللہ کےسواکوئی کسی کوئی کسی کوجھکانہیں سکتا‏۔

متعلقہ خبریں