یکطرفہ مقابلے میں پاکستان کو بھارت کےہاتوں شکست کا سامنا

یکطرفہ مقابلے میں پاکستان کو بھارت کےہاتوں شکست کا سامنا

ویب ڈیسک: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان  اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو124رنزسےہرادیا۔

تفصیلات کے مطابق سرفراز الیون نے  ٹاس جیت کر   بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی   میچ کے دوران بارش  کی آنکھ مچولی جاری  تھی ۔ بھارت 9 اعشاریہ 5 اوورز میں 46 رنز بنا سکی تھی کی بارش شروع ہو گئی اور جس کے باعث کھیل کو روک دیا گیا۔ بارش رکنے  کے بعد کھیل کو دوبارہ  شروع ہوا اور بھارت کی اننگز 48اوورز تک محدودکردی گئی۔ پاکستان کی باولنگ کچھ اثر نہ دیکھا سکی بھارت  کی ٹیم 3 وکٹوں کے نقصان پر  مقررہ 48 اووروں میں 319 رنز بنائے تھے ۔ڈی ایل قانون کے مطابق پاکستان کو 41 اوور  میں 289 رنز ہدف دیا گیا ۔ پاکستان کی بیٹنگ کا آغاز ہوتے ہی بارش نے ایک بار پھر مداخلت کی جس کے باعث   پاکستان کی اننگز 41 اوورز تک محدود کردی گئی تاہم پاکستانی ٹیم 34 ویں میں  164 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی

میچ میں بھارتی کھلاڑی یوراج سنگھ 32گیندوں پر شاندار 53رنز کی اننگ کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار پائے  

 

متعلقہ خبریں