پاناما کیس،قطری شہزادے کا صاف انکار،حسن نواز کا ساتھ چھوڑ دیا

پاناما کیس،قطری شہزادے کا صاف انکار،حسن نواز کا ساتھ چھوڑ دیا

ویب ڈیسک: قطری شہزادے نے پاناما جے آئی ٹی میں اپنا جواب خط کے ذریعے داخل کرادیا،جے آئی ٹی کے اراکین قطری شہزادے کے جواب کا جائزہ لے گی۔

تفصیلات کے مطابق   قطری شہزادے نے پاناما جے آئی ٹی میں  اپنا جواب خط کے ذریعے داخل کرادیا ۔ پاناما جے آئی ٹی نے گزشتہ ہفتے قطری شہزادے کو بیان ریکارڈ کرنے کے لئے طلب کیا تھا۔ جس پر وزارت خارجہ نے قطری شہزادے کو نوٹس بھیجا تھا۔جواب میں قطری شہزادے  شیخ حماد بن جاسم بن جابر الثانی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں پیش کئے گئے دونوں خطوط اوران پر دستخط میرے ہیں۔  قطری شہزادے نے جواب میں کہا ہے کہ  خط اور دستخط کی تصدیق کے بعد جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کو ضروری نہیں سمجھتا۔ اس سے پہلے قطری شہزادے نے  شریف فیملی کی طرف سے منی ٹریل سے متعلق تفصیلی معلومات ارسال کیں ہیں ۔ جس پر پاناما جے آئی ٹی کے اراکین قطری شہزادے کے جواب کا جائزہ لے گی۔

متعلقہ خبریں