جسٹس آصف کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا

جسٹس آصف کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا

ویب ڈِیسک:  سپریم کورٹ کے   جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا ہے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی، جہاں جسٹس اعجاز افضل خان نے ان سے حلف لیا۔

اس موقع پر سپریم کورٹ کے فاضل جج صاحبان، سینیر وکلاء، اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

چیف جسٹس آف پاکستان  ثاقب نثار سرکاری دورے پر چین گئے ہیں چیف جسٹس کی واپسی تک جسٹس آصف سعید کھوسہ قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

متعلقہ خبریں