ہیرو کون زلمی یا گلیڈِی ایٹرز کچھ گھنٹوں میں زور کا پتہ چلے

ہیرو کون زلمی یا گلیڈِی ایٹرز کچھ گھنٹوں میں زور کا پتہ چلے

ویب ڈیسک:پاکستان سپر لیگ سیزن ٹو کا فائنل پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےدرمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 9 بجے شروع ہو گا۔

پی ایس کا فائنل دیکھنے کیلئے پوری قوم بے قرار ہے کرکٹ کے منچلے اپنی طور پر پی ایس کے فائنل کا جشن منا رہے ہیں، اور اپنی اپنی ٹیم کی  کامیابی کیلئے پر امید ہے ۔

 بڑے شہروں میں حکومت کی طرف سے اور بعض جگہوں پر نجی اداروں نے  بھی بڑی سکرینوں کا بندوبست کیا ہوا ہے، پشاور میں حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں فیملیز کیلئے بڑی سکرین لگائی گئی ہے جہاں لوگ اپنے گھر والوں کے ساتھ میچ دیکھ سکیں گے۔

لاہور میں آج صبح سے ہی میچ کیلئے لوگوں کا آنا جاری ہیں سیاست دان، سول سول سوسائیٹی، عدلیہ، ہر شعبے لے لوگ میچ کے منتظر ہیں۔

سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کوتعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں