خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی پشاور زلمی کی حمایت میں

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی پشاور زلمی کی حمایت میں

ویب ڈیسک:خیر پختونخوا کے وزیر اعلی پرویز خٹک نے   پشاور زلمی کو سپورٹ کرنے کے لئے  صوبائی کابینہ کے چند وزراء کو لاہور بھیج دیا ہے۔ 

پشاور زلمی کی حمایت   میں خیبر پختون خوا کے عوام دل میں کتنا جذبہ رکھتے ہیں یہ تو سبھی کو پتہ ہےلیکن اب خیبرپختونخوا کے حکمران بھی  میدان میں   آگئے،وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے پشاور زلمی  کو سپورٹ کرنے کیلئے   پشاور زلمی کی شرٹ پہن لی۔ اپنے ٹویئٹر پیغام میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے دونوں ٹیموں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار  کیا اور کہا کہ پشاور زلمی کو سپورٹ کرنے کے لئے کابینہ کے چند نوجوانوں کو لاہور بھیجا ہے۔کابینہ ارکان میں وزیرصحت  شہرام ترکئی، وزیر تعلیم عاطف خان اور شاہ فرمان شامل ہیں۔

 

متعلقہ خبریں