غیر ملکی کھلاڑیوں نے امن اورکرکٹ کی بحالی میں بڑا قدم اٹھایا،

غیر ملکی کھلاڑیوں نے امن اورکرکٹ کی بحالی میں بڑا قدم اٹھایا،

ویب ڈیسک:نوبل یافتہ ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ وہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونے پر بہت خوش ہیں،کرکٹ کے ذریعےدنیا کو امن کا پیغام  ملے گا۔

اپنے ایک بیان میں ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ پورے ملک اور کرکٹ کی بحالی کے لیے بہت بڑا دن ہے لاہور آنے پرغیر ملکی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں، غیر ملکی کھلاڑیوں نے امن اورکرکٹ کی بحالی میں بڑا قدم اٹھایا۔ ملالہ یوسف زئی نے نجم سیٹھی کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ نجم سیٹھی نے کرکٹ کی بحالی کیلئے بہت زیادہ محنت کی اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کرانے کے  خواب کو حقیقت میں تبدیل کر دیا ہے۔ ملالہ یوسف زئی نے   کہا کہ میں  پشاور زلمی کوسپورٹ کرتی  ہوں   اور امید کرتی ہوں کہ  اگلےپی ایس ایل کے تمام میچزپاکستان میں ہوں گے۔

متعلقہ خبریں