چمن:افغان فورسز کی پاک فوج کی چیک پوسٹوں پرفائرنگ ،گولہ باری

چمن:افغان فورسز کی پاک فوج کی چیک پوسٹوں پرفائرنگ ،گولہ باری

ویب ڈیسک:چمن افغان باڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ سے46افراد زخمی اور 9شہری شہید ہو گئے، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں افغان فورسز کی تین چوکیاں تباہ.

تفصیلات کے مطابق چمن میں افغان فورسز کی پاک فوج کی چیک پوسٹ پر بلاجواز فائرنگ اور گولہ باری شروع کردی جس کے نتیجے میں  46افراد زخمی  جبکہ 9شہید ہو گئے ، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ، چمن کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکر دی گئی ہے۔

 زخمیوں میں بچے ،خواتین اور   4سیکیورٹی اہلکار  شامل ہیں ۔اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہیں ۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد پاک افغان بارڈر باب دوستی کو  بھی بند کر دیا گیا جبکہ پاکستانی فورسز نے سرحدی علاقوں کے مکینوں کو فوری طور پر نقل مکانی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت کیلئے بند ۔

متعلقہ خبریں