مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نےجنازے میں شریک افراد پر دھاوا بول دیا،

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نےجنازے میں شریک افراد پر دھاوا بول دیا،

ڈیسک:سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 4 ماہ سے زائد عرصے سے بھارتی ظلم کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 110 سے زائد کشمیری شہید اور بارہ ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں اور آج تازہ ترین واقعہ میں قابض فوج نے پاکستانی پرچم میں لپٹے بچے کے جنازے میں شریک افراد پر دھاوا بول دیا جس میں متعدد افراد کو زخمی ہو گئے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر میں بھارتی فوج کی درندگی کی بھینٹ چڑھنے والے 16 سالہ کشمیری بچے قیصر صوفی کے جسد خاکی کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفنانے کے لئے لے جایا جا رہا تھا کہ اسی وقت بھارتی فورسز نے نماز جنازہ میں شریک افراد پر شیلنگ کردی جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد زخمی ہو گئے۔ واضح رہے کہ آج مقبوضہ کشمیر میں ایک سو ایکسویں روز بھی کرفیو جاری ہے .

متعلقہ خبریں