چائے والےکے بعد اب 'ترکاری والی' نے انٹرنیٹ پر دھوم مچالی،

چائے والےکے بعد اب 'ترکاری والی' نے انٹرنیٹ پر دھوم مچالی،

ڈیسک: چائے والے ارشد خان کے بعد ایک نیپالی لڑکی تصاویر انٹرنیٹ پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہی ہیں جسے ' ترکاری والی' کا نام دیا گیا ہے۔

اس لڑکی کی سبزیوں کو ڈبے میں رکھ کر کندے پر ڈال کر نیپال کے علاقوں گورکھ اور چتوان کے درمیان واقع فشنگ سسپنشن برج کے درمیان سفر کی تصویر پہلے ٹوئٹر کے ذریعے منظرعام پر آئی۔

یہ نیپالی لڑکی اپنی مسحور کن مسکراہٹ اور محنت کی بناءپر لوگوں کو پسند آئی۔

اسی لڑکی کی ایک جگہ موبائل فون پر بات کرتے ہوئے بھی ایک تصویر ٹوئٹر پر شیئر ہوئی جس میں اس کے سامنے سبزی کا ٹوکرا رکھا ہے۔

اس لڑکی کا نام کسم شریستا ہے اور یہ نیپال کے علاقے گورکھ کی رہائشی ہے۔اس لڑکی کو یہ پتہ نہیں کہ  میری تصویر انٹرنیٹ پر وائرل یو چکی ہے ۔

اس لڑکی کی تصاویر روپ چندرا مہاراجن نامی فوٹوگرافر نے لی تھیں اور اس نے خیال بھی نہیں کیا تھا کہ ان تصاویر کو اتنی زیادہ مقبولیت مل جائے گی۔

یہ لڑکی اس وقت گاﺅں سے دور چتوان ضلع میں انٹر کی تعلیم حاصل کررہی ہے اور تعطیلات کے موقع پر گاﺅں واپس آتی ہے، جبکہ اس کے والد سبزیاں فروخت کرتے ہیں۔

کسم کہتی ہے کہ میری فیس بک اکاونٹ ہے، مگرمجھے اندازہ نہیں تھا کہ وہ ایک دن مجھے اتنا زیادہ مقبول بنا دے گا'۔

انٹرنیٹ نے ارشد خان کی زندگی کو تو بدل کر رکھ دیا ہے جو اب ماڈلنگ کے کیرئیر کا آغاز کرچکے ہیں اب دیکھنا ہے کہ یہ نیپالی لڑکی کی زندگی میں کتنی بہتری آتی ہے۔