پریانکا جب

پریانکا جب "مس ورلڈ" بنی اس وقت میں اسکول پڑھتی تھی، دپیکا پڈوکون

ڈیسک:بالی ووڈ فنکاروں کے درمیان پردے کے پیچھے ہونے والی تونک جھونک سے مداح خوب محظوظ ہوتے ہیں، اداکار  سامنے تو ایک دوسرے سے لڑائی یا آگے سے آگے بڑھنے کی جستجو کا اظہار نہیں کرتے لیکن ان کے بیانات اوراظہار خیال سے کہیں نا کہیں ان کے درمیان ہونے والی لڑائی کے راز فاش ہوہی جاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ انہیں معروف اداکارہ پرینکا چوپڑا سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، اداکارہ نے کہا کہ ہم دونوں کے کرئیرکی شروعات میں ہی بہت فرق ہے، مجھے یاد ے کہ جب پرینکا نے “ مس ورلڈ ” کا خطاب جیتا تھا تو اس وقت میں اسکول میں پڑھتی تھی، میں پرینکا کو بہت برسوں سے جانتی ہوں اوراتنے لمبے عرصے میں ان میں کچھ بھی نہیں بدلا ہے۔

متعلقہ خبریں