افغانستان: امریکی فضائی کارروائی میں القاعدہ کے امیر فاروق القحتانی ہلاک،

افغانستان: امریکی فضائی کارروائی میں القاعدہ کے امیر فاروق القحتانی ہلاک،

ڈیسک: امریکی فوج نے ایک فضائی حملے کے دوران شمال مشرقی افغانستان میں القاعدہ کے امیر فاروق القحتانی کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان پیٹر کک کا دعویٰ ہے کہ القاعدہ رہنما فاروق القحتانی کو گذشتہ ماہ 23 اکتوبر کو افغانستان کے علاقے کنار میں 'کامیاب حملے' کا نشانہ بنایا گیا۔پینٹاگون سے جاری ہونے والے بیان میں ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کامیاب حملہ عالمی دہشت گرد نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے امریکی آپریشن اور امریکا اور اس کے حامیوں کے مفاد کو نقصان پہنچانے کی کوششوں میں مصروف دہشت گردوں کے خاتمے کی ایک اہم مثال ہے۔

متعلقہ خبریں