پاناما لیکس: تحقیقاتی کمیشن کے قیام کے خلاف درخواست

پاناما لیکس: تحقیقاتی کمیشن کے قیام کے خلاف درخواست

ڈیسک:اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ٹرمز آف ریفرنسز (ٹی او آرز) بنانے کی مجاز نہیں۔

سپریم کورٹ میں  دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چیف جسٹس پاناما لیکس کے معاملے پر کمیشن بنانے کی حکومتی درخواست پہلے ہی رَد کر چکے ہیں۔

مزید کہا گیا کہ چیف جسٹس نے حکومت کو تحقیقات کے لیے قانون سازی کی تجویز دی تھی اور اس سلسلے میں انکوائری کمیشن بل 2016 پارلیمنٹ میں زیرالتواء ہے، لہذا اس صورت میں عدالت پارلیمنٹ کے اختیار میں مداخلت کیسے کر سکتی ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ عدالت کو سیاسی خاندان کے تنازع میں اختیار سماعت نہیں ہے اور اس طرح تو کوئی بھی مخالف فریق عدلیہ کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کرسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں