تعجب ہے حکمرانوں کیلئے ملک میں کوئی اسپتال نہیں،عمران خان

تعجب ہے حکمرانوں کیلئے ملک میں کوئی اسپتال نہیں،عمران خان

ویب ڈیسکپ؛پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ ظلم سندھ کی عوام کے ساتھ ہوا ہے۔

اوباڑو میں جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ،

عوام مزید کسی قسم کے این آر او کو قبول نہیں کریں گے،

ن لیگ کرپٹ لوگوں کو بچانے کیلئے قانون سازی کر رہی ہے،

کرپٹ آدمی کو پارٹی کا صدر بنا کر جمہوریت کے ساتھ مذاق کیا گیا،

نواز شریف اور زرداری ملک میں ایک کینسر اسپتال تک نہ بنا سکے،

افسوس کی بات تو یہ ہے کہ حکمرانوں کو اپنے علاج کیلئے دوسرے ممالک جانا پڑتا ہے،

انہوں نے کہا کہ جاگی ہوئی قوم سامنے نظر آرہی ہے، سندھ کے لوگ سارے پاکستان سے پیچھے رہ گئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ سب سے زیادہ ظلم سندھ کی عوام کے ساتھ ہوا تاہم اب عوام جاگ چکے ہیں انہیں مزید دھوکا نہِیں دیا جا سکتا۔

متعلقہ خبریں