ٹی 10لیگ خریدنے کا ارادہ ترک کر دیا ہے،انضمام الحق

ٹی 10لیگ خریدنے کا ارادہ ترک کر دیا ہے،انضمام الحق

ویب ڈیسک:قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ٹی 10 لیگ خریدنے کا ارادہترک کرتے ہوئے کہاکہ میڈیا میں غیرضروری بحث کے بعد ٹیم نہ خریدنے کا فیصلہ کیا۔ 

 ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ میں بورڈ کا ملازم نہیں صرف کنسلٹنٹ ہوں،

میرا معاہدہ مجھے ٹیم خریدنے سے نہیں روک سکتا تھا،

میں نے اور میرے بڑے بھائی انتظار الحق نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ٹی 10 کی ٹیم نہیں خریدیں گے،

حالانکہ بورڈ نے مجھے ٹیم خریدنے کی اجازت دیدی تھی،

تاہم میڈیا میں غیر  ضروری بحث کے بعد میرے بھائی کی بھی فرنچائز خریدنے میں دلچسپی ختم ہوگئی۔

متعلقہ خبریں