سابق صدر پرویز مشرف اشتہاری قرار

سابق صدر پرویز مشرف اشتہاری قرار

ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قراردے دیا۔

ججز نطر بندی کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی،

سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ پرویز مشرف عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیںلیکن سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر وزارت دفاع کو سیکیورٹی مہیا کرنے کی ہدایات دی جائیں،

عدالت نے سیکیورٹی مہیا کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دے دیا۔

عدالت نے پرویز مشرف کی عدالت میں پیشی تک کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

پرویز مشرف کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے ضمانتی مچلکے ضبط کر لئے گئے۔

متعلقہ خبریں