خواتین پر چاقو حملے کرنے والے ملزم کو نشان عبرت بنایا جائے,چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

خواتین پر چاقو حملے کرنے والے ملزم کو نشان عبرت بنایا جائے,چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

ویب ڈیسک:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خواتین پر چاقو حملوں کا نوٹس لے لیا ۔ کہتے ہیں ملزم کو نشان عبرت بنایا جائے ۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ہر ماں، بہن، بیٹی بینظیر بھٹو ہے ۔ بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ خواتین کا تحفظ ہم سب پر فرض ہے ۔

پیپپلز پارٹی چیئرمین کا کہنا تھا کہ حملہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ ملزم گرفتار ہونا چاہئے ورنہ انگلیاں اٹھیں گی ۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی معصوم خواتین پر حملے برداشت نہیں کرے گی ۔ سندھ حکومت خواتین کا تحفظ یقینی بنائے ۔

متعلقہ خبریں