پی ٹی آئی کا کاغذات نامزدگی میں شامل حلف نامے میں ترمیم کے ذمہ دار کی نشاندہی کا مطالبہ

پی ٹی آئی کا کاغذات نامزدگی میں شامل حلف نامے میں ترمیم کے ذمہ دار کی نشاندہی کا مطالبہ

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کاغذات نامزدگی میں شامل حلف نامے میں ترمیم سے متعلق کہا کہ اس المناک غلطی نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی، اس کا ذمےدار کون ہے اس کا تعین ہونا چاہیے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی وزیر یا ذمہ دار اس کی ذمہ داری لینے کے لیے تیار نہیں۔

آئی بی کے مبینہ خط سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جناب اسپیکر آپ کے حوالے سے بھی ذکر ہے کہ آپ کی بھی نگرانی ہورہی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خواجہ آصف نے امریکی ہم منصب سے ملاقات کی ہے جنہوں نے پاکستان میں حکومت کے استحکام پر تشویش کا اظہار کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے دیانت داری سے اہم مسئلہ حل کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔

قومی اسمبلی نے الیکشن بل 2017 میں ترمیم کا بل منظور کرلی۔
 اس سے قبل قومی اسمبلی نے الیکشن بل 2017 میں ترمیم کی شق وار منظوری کے بعد بل کو منظور کیا۔

متعلقہ خبریں