بنی گالہ زمین خریدنے کیلئے رقم جمائما سے ادھار لی، عمران خان

بنی گالہ زمین خریدنے کیلئے رقم جمائما سے ادھار لی، عمران خان

ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے نااہلی ریفرنس کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں طویل انتظار کے بعد اپنا جواب جمع کرادیا۔

الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرائے جانے کے بعد بنی گالہ کی رہائش گاہ کے لیے زمین خریدنے کے طریقہ کار کے حوالے سے، عمران خان کے پہلے دیئے گئے بیان نے سوالات کو جنم دے دیا۔

عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ بنی گالہ کی 300 کنال کی زمین انہیں ان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان نے تحفے میں دی، تاہم اب ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ زمین خریدی تھی۔

متعلقہ خبریں