مومنہ مستحسن اسلام آباد یونائیٹڈ کی برانڈ ایمبسیڈر مقرر

مومنہ مستحسن اسلام آباد یونائیٹڈ کی برانڈ ایمبسیڈر مقرر

ڈیسک:اپنی سریلی آواز سے موسیقی کی دنیا میں دھوم مچانے والی مومنہ مستحسن پاکستان سپر لیگ کھیلنے والی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی برانڈ ایمبسیڈر بن گئیں۔

مومنہ مستحسن موسیقی کے ساتھ ساتھ کرکٹ کے حوالے سے بھی کافی معلومات رکھتی ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ تعارفی ویڈیو میں کرکٹ سے متعلق سوالوں کے درست جواب بھی دیتی رہیں۔

مومنہ مستحسن نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ اپنے سفرکا آغاز پاکستان سپر لیگ چیمپئن کی کٹ پہن کر کیا۔