کپل شرما بھی 100 کروڑ کی دوڑ میں شامل

کپل شرما بھی 100 کروڑ کی دوڑ میں شامل

ڈیسک:جس طرح 'کلرز' ٹی وی چینل چھوڑ کر 'سونی' جانے والے کپل کا پروگرام چینل کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا ہے، وہیں کپل کے لیے بھی یہ ایک بڑی ڈیل ثابت ہوا۔

کپل شرما آج ہندوستان کی سب سے زیادہ کمانے والی سلیبرٹیز میں شامل ہیں۔

'دی کپل شرما شو' کے ذریعے سونی ٹی وی کو ریٹنگ کے کھیل میں نمایاں کامیابی ملی، یہی وجہ ہے کہ چینل نے ان کے کانٹریکٹ میں توسیع کرنے میں کسی قسم کے پس وپیش سے کام نہ لیا۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق کپل شرما نے سونی چینل کے ساتھ نیا کانٹریکٹ کرلیا ہے اور وہ اب مزید ایک سال تک چینل سے منسلک رہیں گے، جس کے بعد 'دی کپل شرما شو' 2017 کے آخر تک جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں