کترینہ کیف بہترین اداکارہ ہیں، سلمان خان

کترینہ کیف بہترین اداکارہ ہیں، سلمان خان

ڈیسک:بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارسلمان خان نے اپنے دونوں بھائیوں اربازخان اورسہیل خان کے ہمراہ بھارتی ٹی وی شو “کافی ود کرن” میں شرکت کی،  شو تا حال آن ائیرنہیں کیا گیا ہے تاہم تینوں بھائیوں کی ایک ساتھ شرکت کرنے والے شو کے ٹیزر نے ہی خاصی دھوم مچادی ہے۔ شو کے ٹیزرمیں جب میزبان کرن نے سلمان خان کے بھائی اوراداکارسہیل خان سے جب بہترین اداکاراوں کے حوالے سے پوچھا تو ان کے جواب سے پہلے ہی سلمان خان نے بے ساختہ کہا کہ ساری اداکاراؤں میں کترینہ کیف بالی ووڈ کی بہترین اداکارہ ہیں، ان جیسا کوئی بھی نہیں۔

متعلقہ خبریں