سپریم کورٹ میں تاریخ ساز فیصلہ ہونے جا رہا ہے،شیخ رشید

سپریم کورٹ میں تاریخ ساز فیصلہ ہونے جا رہا ہے،شیخ رشید

ڈیسک:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ سپریم کورٹ میں لکھی جارہی ہے اور یہاں سے انصاف پر مبنی فیصلہ آئے گا۔

پاناما کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا،

کہ عدلیہ اپنی عزت و وقار کے لیے زندہ ہے اور یہاں سے انصاف کی مکمل توقع ہے، پاکستان کی تاریخ سپریم کورٹ میں لکھی جارہی ہے۔

اور یہاں سے انصاف پر مبنی فیصلہ آئے گا جب کہ نروس قیادت ہر روز نئے نئے دستاویزات دے رہی ہے لیکن 20 کروڑ عوام جانتے ہیں۔

کہ فلیٹ قطری کا نہیں نواز شریف کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 1993 ملک میں کرپشن کا سال تھا اور یہی وہ دور تھا۔

جب موٹروے کے ٹینڈر نکلے لیکن کرپشن کا پیسہ کبھی کسی کا نہیں ہوا

تاہم حکمرانوں کا انجام بہت قریب ہے اور کرپٹ لوگوں کی سیاست  کا سپریم کورٹ سے تابوت نکلے گا۔

متعلقہ خبریں