موسم کے ساتھ مناظر اور حلیے بھی بدل گئے،

ڈیسک: گزشتہ  چند روز سے ملک کے   مختلف علاقوں میں  بارش او بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

 مری، سوات کالام ،  اپر دیر سمیت دیگر علاقوں میں برفباری سے  موسم اور قدرتی مناظر   یکسر تبدیل ہوگئے۔

ملک کے کونے کونے میں سردی نے اپنا رنگ جمانا شروع کردیا ہے، چھتوں اور سڑکوں پر برف کی موٹی تہیں  جم گئیں ہیں۔

 جہاں ایک طرف  شہری اپنی مدد آپ کے تحت اسے ہٹانے میں مصروف ہیں،وہاں بچے اور نوجوان  اس منظر سے  محظوظ  ہوئیں ۔

اس کے ساتھ  ساتھ پاراچنار ، کرم ایجنسی ، باجوڑ ایجنسی میں بھی   برفباری  جاری ہے، جس  سے موسم میں خوشگوارتبدیلی آگئی

 کئی مقامات پر  سردی بڑھنے کے بعد درجہ حرارت   نقتہ انجمات سے  نیچے گر گیا ۔

جہاں موسم میں خوشگوار تبدیلی آگئی وہاں  لوگوں کو مشکلات کا سامنا بھی ہیں ، اپر دیر میں  زیادہ برفباری ہونے کی وجی سے  لواری ٹاپ  ہر قسم کی ٹریفک کے لئے  بند ہو گیا  ہے جس کی وجہ سے ٹریفک  میں پھنسے لوگ شدید   مشکلات میں مبتلا ہیں ،

  ایک طرف شہری  بارش  اور  موسم کی تبدیلی پر خوش ہیں تو دوسرری طرف وہی شہری  گلیوں اور چوباروں میں   پانی  جمع ہونے کے باعث  پریشان ہیں

  موسم    اور مناظر   کی تبدیلی کے ساتھ   لوگوں کے پہناوے بھی بدل گئے ہیں جیکٹس مفلر شالیں اور گرم ٹوپیاں آجکل کے پہناوں کا حصہ بن گئے ہیں

متعلقہ خبریں