امریکا کے ساتھ اعتماد کا فقدان آج بھی برقرارہے، وزیر خارجہ

امریکا کے ساتھ اعتماد کا فقدان آج بھی برقرارہے، وزیر خارجہ

ویب ڈیسک؛ وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ  امریکا کے ساتھ اعتماد کا فقدان برقرارہے جب کہ امریکا کی مشروط پالیسی سے افغان مفاہمتی عمل کو دھچکا لگا۔

اسلام آباد میں جاری پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات کے چوتھے دور میں اظہار خیال کرتے ہوئے  وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ خطے میں صورتحال پیچیدہ اور نئی امریکی پالیسی پر اختلاف رائے ہے، ہم ایک مستحکم اور محفوظ افغانستان چاہتے ہیں، ایک تقسیم شدہ معاشرہ مفاہمتی عمل کو مشکل بنا رہا ہے، افغانستان میں حکومت اختلافات کا شکار جب کہ منشیات اور لا قانونیت عروج پر ہے لہذا افغان مسائل کا الزام پاکستان کو نہیں دیا جا سکتا۔

متعلقہ خبریں