امریکی ریاست ٹیکساس کے چرچ میں فائرنگ سے 27افراد ہلاک،،،

امریکی ریاست ٹیکساس کے چرچ میں فائرنگ سے 27افراد ہلاک،،،

ویب ڈیسک: امریکی ریاست ٹیکساس کے چرچ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 27 افراد ہلاک  20 سے زائدزخمی۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کی ریاست ٹیکساس کے چرچ میں مذہبی تقریب جاری تھی جس میں 50 سے زائد افرد شریک تھے اس دوران ایک حملہ آور چرچ کے اندر گھس آیا اور اندھا دھند فائرنگ کرکے 27 افراد کو ہلاک کردیا، فائرنگ سے 30 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں، واقعے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی شہر لاس ویگاس میں میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ کے واقعے میں 59 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

گورنرگریگ ایبٹ نے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکساس کی تاریخ کی بدترین فائرنگ کا واقعہ ہے۔

متعلقہ خبریں