لمبا انتطارہواتمام، بیس سال بعد پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کیویزکیخلاف کامیابی۔۔

لمبا انتطارہواتمام، بیس سال بعد پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کیویزکیخلاف کامیابی۔۔

شارجہ : پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیموں  کے درمیان شارجہ میں کھیلا جانے والا ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ پاکستان نے5وکٹوں سے جیت لیا، بیس سال بعد پاکستان ویمن ٹیم کی یہ پہلی فتح ہے، سیریز نیوزی لینڈ ٹیم پہلے ہی جیت چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے بالآخر نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے میچز میں فتح کا مزہ چکھ ہی لیا، ون ڈے سیریز کیوی ویمنز ٹیم کے نام رہی لیکن آخری میچ میں پانچ وکٹوں سے کامیابی نے گرین شرٹس کے حوصلے بڑھا دیئے ہیں۔

آئی سی سی ویمن چیمپیئن شپ میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان ٹیم نے شاندار کم بیک کیا۔

قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو ایک سو پچپن رنز پر ڈھیر کردیا، ثناء میر نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے چار شکار کیے، ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن نے ذمہ داری دکھائی۔ جلد بازی کے بجائے سنبھل کر کھیلا۔

متعلقہ خبریں