بنوں: پولیس سٹیشن پر خودکش حملہ، 2پولیس اہلکارزخمی، دہشتگرد ہلاک

بنوں: پولیس سٹیشن پر خودکش حملہ، 2پولیس اہلکارزخمی، دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک: بنوں میں منڈان پولیس اسٹیشن کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کےباعث دو اہلکار زخمی ہو گئے اور دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بنوں میں تھانہ منڈان پر خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی تھانے کی مین گیٹ سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں گیٹ پر موجود دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال بنوں منتقل کردیا گیا۔

ڈی پی او بنوں کے مطابق دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی تھانے سے ٹکرا دی۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دھماکےمیں دو سو کلو بارود استعمال کیا گیا۔

متعلقہ خبریں