چمن: نصب بم دھماکا، 2 ایف سی اہلکارسمیت تین زخمی

چمن: نصب بم دھماکا، 2 ایف سی اہلکارسمیت تین زخمی

ویب ڈیسک:صوبہ بلوچستان کے شہر چمن میں سڑک کنارے نصب بم کی زد میں آکر ایف سی کے 2 اہلکار اور ایک عام شہری زخمی ہوگیا۔

ایف سی ذرائع کے مطابق بم کو چمن کے علاقے بوگرا کاریز میں ایک پل کے نیچے نصب کیا گیا تھا، جس کے ذریعے ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے سے ایف سی کے قافلے میں شامل گاڑیوں کو کافی نقصان پہنچا، جب کہ قریب کھڑی ریڑیاں اور دکانیں بھی دھماکے کی زد میں آکر متاثر ہوئیں۔ دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جس کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچیں اور علاقے کو سیل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں