پشاور:دو مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق2 زخمی

پشاور:دو مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق2 زخمی

ویب ڈیسک: پشاور میں دو مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ مکان کی چھت گرنے سے 1 بچی اور ایک خاتون جاں بحق ہوئی جبکہ گودام میں آگ لگنے کے باعث ایک فائر فائٹر زخمی ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے ڈبگری کے محلہ نوح میں مکان کی چھت گرنے سے 2 بچیاں اور ایک خاتون ملبے تلے دب گئی۔

ریسکیو اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ملبے سے نکالا جس میں خاتون اور بچی اسپتال میں دم توڑ گئے جب کہ ایک بچی تشویشناک حالت میں لیڈی ریڈنگ میں موجود ہےجاں بحق ہونے والے آپس میں ماں بیٹی ہے۔

دوسری طرف شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے گودام میں پڑا لاکھوں روپے کے ربڑ اور گتا جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔

آگ پر قابو پانے کے لئے آنے والا فائیر فائیٹر آگ بجھاتے ہوئے زخمی ہوا۔

متعلقہ خبریں