سعد رفیق کے استعفی تک لواحقین کو انصاف نہیں ملے گا، عمران خان

سعد رفیق کے استعفی تک لواحقین کو انصاف نہیں ملے گا، عمران خان

ڈیسک:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لودھراں ٹرین حادثہ پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے استعفی ٰ کا مطالبہ کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ وزیر ریلوے کے مستعفی ہوئے بغیر حادثے کی درست تحقیقات نہیں ہو سکتی۔

لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹرین حادثہ غفلت کا نتیجہ ہے ۔

اس موقع پرانہوں نے متاثرہ خاندان کے دیگر بچوں کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان بھی کیا۔

 پاناما کیس کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناماکیس  میں آئی سی آئی کے کاغذات جمع کروائے ہیں، نواز شریف نے منی لانڈرنگ سے پیسہ باہر بھیجا،لندن فلیٹس خریداری میں مریم نواز، نوازشریف کی فرنٹ مین تھیں۔

عمران خان نے کہا کہ ایسا لگتا ہےالیکشن اسی سال ہوں گے اس لئے الیکشن کی تیاری شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں