اسلام آباد کی فاطمہ جناح یونیورسٹی کے پروفیسر سلمان حیدر مبینہ طور پر لاپتہ

اسلام آباد کی فاطمہ جناح یونیورسٹی کے پروفیسر سلمان حیدر مبینہ طور پر لاپتہ

ڈیسک:سماجی کارکن اور فاطمہ جناح یونیورسٹی کے پروفیسر سلمان حیدر اسلام آباد سے لاپتہ ہوگئے، جبکہ تھانہ لوئی بھیر پولیس کی جانب سے پروفیسر کی گمشدگی کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔

 پولیس رپورٹ کے مطابق سلمان حیدر کو گزشتہ رات بنی گالہ کے علاقے سے اغواء کیا گیا ہے۔

سلمان حیدر نے اپنی اہلیہ کے فون پر ایس ایم ایس کر کے بتایا کہ مجھے اغوا کرلیا گیا ہے اور میری گاڑی تھانہ کورال کے ایریا میں کھڑی ہے۔

پولیس کے مطابق پروفیسر کی گمشدگی کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے تاہم ابھی نامعلوم اغواء کاروں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

واضح رہے کہ سلمان حیدر پیشے کے اعتبار سے استاد ہیں اور 5 سال سے زائد عرصے سے فاطمہ جناح یونیورسٹی سے منسلک ہیں۔

وہ ادب، تھیٹر میں اداکاری، ڈرامہ نگاری اور صحافت بھی کر چکے ہیں

متعلقہ خبریں