مخالفین وزیر اعظم محمد نواز شریف کا احتساب نہیں بلکہ انتقام چاہتے ہیں. طلال چودھری

مخالفین وزیر اعظم محمد نواز شریف کا احتساب نہیں بلکہ انتقام چاہتے ہیں. طلال چودھری

(سید سیف اللہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی طلال چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف سے عوامی عدالت سے ہارنے والے اب عدالت عظمٰی میں آگئے ہیں،یہ جنگ پاکستان کی ترقی استحکام جنگ ہے ہم شواہد اور سچائی کی بنیاد پر جیتیں گے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہ مخالفین وزیر اعظم محمد نواز شریف کا احتساب نہیں بلکہ انتقام چاہتے ہیں اور نوازشریف سے زیادہ ان کے بچوں کے سیاسی شعور سے خائف ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے اس سے قبل دھاندلی کا الزام لگایا گیا جس میں انہیں ناکامی ہوئی،عوامی عدالت میں مقابلہ نہ کر سکنے والے الزامات کی سیاست کر رہے ہیں جو نوازشریف سے خائف ہیں،شکست خوردہ عناصر ایسی بات کرتے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

متعلقہ خبریں