فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کا پہلا ٹیزر ریلیز

فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کا پہلا ٹیزر ریلیز

ویب ڈیسک: پاکستانی فلم 'پنجاب نہیں جاؤں گی' کا پہلا ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔

فلم میں پنجاب کے روایتی رنگوں، ڈھول تاشوں، بھنگڑا، مختلف رسومات اور سر سبز و لہلہاتے کھیتوں کو دکھایا گیا ہے۔اس رومانوی فلم میں  ہمایوں سعید اور مہوش حیات مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہمایوں سعید فلم کے پروڈیوسرز میں بھی شامل ہیں۔

فلم میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات کے علاوہ اداکارہ عروہ  احمد علی بٹ اور صبا وسیم بھی اس فلم کاحصہ ہے

فلم کو رواں برس عید الاضحیٰ کے موقع پر  نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں