لاہور:فروٹ کے ٹرک میں دھماکا،1جاں بحق 39 زخمی

لاہور:فروٹ کے ٹرک میں دھماکا،1جاں بحق 39 زخمی

ویب ڈیسک: لاہور , آؤٹ فال روڈ پر کھڑے ٹرک میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 39 افراد زخمی ہو گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور کے مصروف ترین علاقے آؤٹ فال روڈ پرفروٹ سے بھرے ایک ٹرک میں دھماکا ہوا ہے،دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ دھماکے کی جگہ پر 5 فٹ کا گڑھا پڑ گیا اور علاقے کی بجلی بند ہو گئی۔دھماکے کے بعد   زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کر دیاگیا۔

متعلقہ خبریں