جی ٹی روڈ کی جماعت جی ٹی روڈ پر دفن ہوگی ،ڈاکٹر طاہر القادری

جی ٹی روڈ کی جماعت جی ٹی روڈ پر دفن ہوگی ،ڈاکٹر طاہر القادری

ویب ڈیسک :ماڈل ٹاؤن کےشہداکاخون رائیگاں نہیں جائےگا چور پکڑا گیا، قاتل رہتاہے جی ٹی روڈ کی جماعت جی ٹی روڈ پر ہی  دفن ہوگی،سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری

لاہور ایئرپورٹ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنمااورکارکنوں کی کثیرتعدادکوخوش آمدیدکہتاہوں ان کا کہنا تھاکہ میرا پاکستان میں آنے کا مقصد ماڈل ٹاون کے شہیداء کو انصاف دلانا ہے اب انصاف ملنےکاامکان روشن ہوگیاہے کیوں کہ اللہ کے ہاں دیرہوسکتی ہے،اندھیرنہیں۔طاہرلقادری نے کہا کہ ماڈل ٹاون شہداء کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے،شہداءکےورثاکو سیلیوٹ کرتا ہوں جو ثابت قدم رہیںہم اپنے کارکنوں کیلئے انصاف لےکر رہیں گے۔ان کا کہنا تھاکہسپریم کورٹ نےنوازشریف کوجھوٹا قراردیاہے نوازشریف کوجھوٹ اورلوٹ مارپرنااہل کیاگیا،4 سال بعد آرٹیکل 62 کوزبان ملی ہے  نااہلی پرگھربیٹھنےکےبجائےنوازشریف جی ٹی روڈپرآرہےہیں انہوں نے سوال کیا کہ نوازشریف جی ٹی روڈپرکس کےخلاف آرہےہیں؟اگر نوازشریف میں جرات ہےتواس ادارےکانام لیں۔ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ آپ نام لیں کس کیخلاف احتجاج کر رہےہیں تاکہ دودھ کادودھ پانی کاپانی ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی سیکیورٹی پر کوئی بھروسہ نہیںناصر باغ میں آئندہ کی حکمت عملی کااعلان کروں گا۔

متعلقہ خبریں