بلاول بھٹو زرداری کا سانحہ کوئٹہ کی پہلی برسی پرپیغام

بلاول بھٹو زرداری کا سانحہ کوئٹہ کی پہلی برسی پرپیغام

ویب ڈیسک:پاکستان پیپلز پارٹِی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہوکلاءپرحملہ آوردہشتگرداصل میں ملک اور آئیں  پرحملہ آورہیں۔

  تفصیلات کے مطابق  پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کوئٹہ کی پہلی برسی پرپیغام جاری کیا ہےپیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکوئٹہ کےشہید وکلاکوخراج عقیدت پیش کی۔ان کا کہنا تھا کہ وکلاءپرحملہ آوردہشتگرداصل میں ملک پرملک پرحملہ آورہیں، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  پیپلزپارٹی ملک کے تمام شہداءکی حقیقی وارث ہے۔ بلاول بھٹو اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ کوئٹہ  میں وکلا کے خون کی ہولی کھیلنے والے ابھی تک قابو میں نہیں آئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہنیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہونے سےدہشتگردی مزید جڑ پکڑ رہی ہے۔

گزشتہ سال سول اسپتال کوئٹہ میں خود کش دھماکے میں 56 وکلاء سمیت 76 افراد شہید اور100سے  زخمی ہوئے جن میں بیشتر سینئر وکلاء تھے۔

متعلقہ خبریں